• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کیس میں بہرانی گرفتار، نیب کی تصدیق

قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

خورشید شاہ کیس میں بہرانی گرفتار، نیب کی تصدیق


عبد الرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عبدالرزاق بہرانی پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے جس کی گرفتاری کی نیب سکھر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا ہے اور منتقل کی گئی رقوم سے مالی فوائد بھی حاصل کرتا رہا ہے۔

نیب کے پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خورد برد کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: خورشید شاہ عدالت میں رو پڑے

نیب نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا ہے کہ رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خورد برد کی پٹیشن دائر ہے۔

تازہ ترین