ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو زیر التوا سابق آڈٹ پیرے ختم کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایگزیکٹو انجینئرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد کیا جائے اور تمام آفیسران کی مشاورت سے آڈٹ پیرے ختم کروائے جائیں۔