• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھول جیسے غریب بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کا رخیر ہے، صاحبزادہ محمد حلیم

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے فلاحی ادارے فرنٹیئر فائونڈیشن و بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا بیلٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے تشویشناک شکل اختیار کر لی ہے۔ فرنٹیئر فائونڈیشن کی طرف سے پشاور کوہاٹ اور سوات کے تین مراکز میں تھیلی سیمیا کے شکار تین ہزار سات سو سے زائد پھول جیسے غریب و نادار مریضوں کی جان بچانے اور ان کی زندگی کے سانس جاری رکھنے کے لئے ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے انہیں مفت خون بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ تینوں مراکز میں زیر علاج غریب و نادار بچوں کی والدین کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے غریب و نادار بچوں کی جان بچانا بہت بڑا کار خیر اور صدقہ جاریہ ہے مخیر حضرات کو اس کار خیر میں شریک ہونے کےلئے فرنٹیئر فائونڈیشن کی بڑھ چڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے جبکہ نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دینے چاہئیں۔ انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غریب بچوں کو تھیلی سیمیا سے بچانے اور تھیلی سیمیا روک تھام کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو تھیلی سیمیا فری صوبہ بنانے کے لئے مہم تیز کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین