• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل اور یوفون انتظامیہ کا نئی تبدیلیوں کا فیصلہ

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان میں موبائل فون اور ٹیلی فون سروسز فراہم کرنے والی نجی و سرکاری کمپنی یو فون اور پی ٹی سی ایل طویل عرصے سے اپنے کاروبار کو ضم کرنے پر کام کر رہے ہیں ، تاہم دونوں آپریٹرز کے ڈیزائن اور آپریشن کے سبب یہ عمل بہت آہستہ آہستہ برقرار ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے نئی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جس میں دونوں کمپنیوں کی فروخت اور تقسیم ، مارکیٹنگ ، مصنوعات اور قیمتوں کا تعین ، کاروباری عمل اور کارپوریٹ حکمت عملی کے افعال کو مزید ضم کردیا جائے گا۔ روزنامہ جنگ کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیوں کے لئے مذکورہ محکمے ضم ہوجائیں گے اور ان کا انتظام واحد سربراہان کریں گے۔ 

تازہ ترین