• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس الطاف نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا


جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

خیبر پختون خوا کے ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف لیا۔

جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئر رکن ہیں، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے ریٹائر ہونے کے بعد حلف اٹھایا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 دسمبر کو 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، اجلاس بے نتیجہ ختم

واضح رہے کہ یہ 2 رکنی الیکشن کمیشن فیصلے نہیں کرسکے گا البتہ سیاسی جماعتوں کے خلاف فنڈنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔

ادھر مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ایک بار پھر ہوگا، جب کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3، 3 نام دے رکھے ہیں۔

تازہ ترین