• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 لاکھ کشمیری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جماعت اسلامی

اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 22دسمبر کواسلام آباد میں کشمیر مارچ ہو گا جس میں لاکھوں افراداہل کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر یں گے اور اسلام آباد کے بے حس حکمرانوں کو اُن کی ذمہ داریاں یاد دلا ئیں گے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کشمیرکے حوالے سے حکمرانوں کو چارٹر آف اسلام آباد پیش کر یں گے۔125دن مکمل محاصرے اور مواصلاتی لاک ڈاؤن کے باعث80 لاکھ کشمیری اذیت ناک زندگی گزارنے پرمجبورہیں 9لاکھ فوج نے انسانی ،سیاسی ،سماجی ،معاشی، معاشرتی اور مذہبی آزادیا ں سلب کررکھی ہیں ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاداحمدعباسی بھی موجود تھے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اہل مغر ب جا نوروں کے حقوق کی بات تو کر تے ہیں مگر انھیں کشمیر میں مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کیو ں نظر نہیں آتے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا مگر حکو مت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تقریروں اور زبانی جمع خر چ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔
تازہ ترین