• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے ٗایڈمنسٹریٹرٹائون ون

پشاور ( وقائع نگار) ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے تمام ڈیمالشنگ انسپکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کیاجائے بصورت دیگر ڈیمالشنگ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ ٹائون ون کے حدود میں بغیر نقشہ کے تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی ، ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ایکسین رشید اللہ‘ انچارچ بلڈنگ کنٹرول خدانظر‘ پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر یاسین اللہ‘ بی سی ای چیف بلڈنگ انسپکٹر انجیئنرسید شہزا احمد د ‘سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے بی سی اے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ وارپروگریس رپورٹ پیش کیاکرے شہر میں کوئی بھی تعمیرات بغیر نقشہ کی نہیں ہونی چاہیے اور جو نقشے قواعد وضوابط پورے کریں اسے جلد سے جلد منظورکیاجائے انہوں نے کہاکہ شہر میں جہاں بھی تعمیراتی کام ہورہا ہو تو وہاں پر سبز کپڑا لگادیا جائے اور تمام میٹریل اسکے اندر رکھیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے بی سی اے انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ ٹائون ون کے حدود میں دن رات چیکنگ کریں اگر کوئی شخص رات کے وقت ملبہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھینکیں تواس کے خلاف سخت سے سخت کاررروائی کی جائے بصورت دیگر بلڈنگ انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی جائیگی
تازہ ترین