• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت و آئی جی تنازع، اہم دستاویزات سامنے آگئیں

سندھ حکومت و آئی جی تنازع ، اہم دستاویزات سامنے آگئیں


سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پولیس تنازع میں ایک اور انکشاف ہوا ہے، جبکہ اہم دستاویز ات بھی سامنے آگئی ہیں۔

دستاویز ات کے مطابق ڈی آئی جی خادم رند کے خلاف آئی جی سندھ کلیم امام نے خود شکایت کی جبکہ ایک سال قبل آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سے خادم رند کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کی درجہ بندی میں خادم رند سب سے نیچے تھے جبکہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر رضوان کو پنجاب میں تعینات کرنے کے لیےخدمات مانگیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان نے سیاسی شخصیات کاملزمان کی پشت پناہی کا ذکر کیا تھا۔

ذرائع سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس پی ڈاکٹر رضوان کو وفاق کی درخواست پر سندھ سے ہٹایا گیا۔

تازہ ترین