• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں، شاہد خاقان

احتساب عدالت کے باہر شاہد خاقان عباسی کی صحافیوں سے گفتگو


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سارے کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، بات چیت کس بات پر کریں؟ کیا ضمیر بیچ دیں، چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں؟

ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دیگر نامزد ملزمان کی عدم موجودگی پر عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے، چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن حکومت کے ایک نام پر اتفاق کرلے اور بلوچستان، سندھ کے ارکان کے لیے حکومت اپوزیشن کے تجویز کردہ نام مان لے۔

آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توسیع معاملے کو کھیل تماشا نہ بنائیں، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی قانون سازی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین