• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر گھر کے کچن میں موجود گرم مسالے کے طور پر استعمال کی جانے والی لونگ کے بے شمار طبی فوائد ہیں، لونگ کا تیل دانتوں کے درد میں بے حد مفید ہے جبکہ اس کا پانی بنا کر استعمال کرنے کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔

لونگ ایک قدرتی اینٹی سیپٹک جز ہے جس کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے، وزن میں کمی آتی ہے اور گلے میں سوزش اور سوجن میں آرام آتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق لونگ میں وٹامن سی ، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، لونگ آسانی سے دستیاب مسالے ہے جبکہ اس کا استعمال بہت سے طریقوں یعنی سالن، پلاؤ، بریانی اور اکثر اوقات مسالے والی چائے میں کیا جاتا ہے۔

لونگ کے پانی کے استعمال سے کون سے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں ؟

لونگ کے اینٹی آکسیڈنٹ جز ہونے کے سبب اس کے پانی کے استعمال سے جسم سے مضرِ صحت اجزاء کا اخراج ہو تا ہے جس کے صحت پر براہ راست مثبت نتائج آتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید ہے، اس کے استعمال سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے ۔

لونگ کے پانی کے استعمال سے آپ دانتوں کی کئی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔

لونگ کا پانی متلی، الٹی کی کیفیت ہونے کے علاوہ الٹیوں اور معدے کے دیگر مسئلوں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

لونگ اینٹی بیکٹیریل جز ہے اس کے پانی کے استعمال سے کئی طرح کی الرجی اور موسمی انفیکشن میں افاقہ ہوتا ہے۔

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد لونگ کا پانی استعما ل کر کے فاضل چربی سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

سردیوں میں لونگ کا قہوہ پینے سے موسمی بیماریوں سے نجات ملتی ہے ۔

وزن میں کمی کے لیے لونگ کا پانی بنانے کا طریقہ:

ہم وزن لونگ، دار چینی اور چھوٹی الائچی کو پیس لیں، ایک کپ پانی ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ یہ پاؤڈر شامل کر لیں، پانی مزید ابلنے پر چولہا بند کردیں، اب اسے چھان کر نوش فرمائیں۔

ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس پانی لیموں ک چند قطرے یا شہد بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

چھوٹی الائچی ، دار چینی اور لونگ کے اس پاؤڈر کا استعمال صبح نہار منہ بھی کیا جا سکتا ہے، ایک چائے کا چمچ پھانکنے کے بعد نیم گرم پانی کا گلاس پی لیں۔

اس سفوف کے استعمال سے پیٹ کی چربی کو تیزی سے پگھلنے میں مدد ملے ملتی ہے۔

تازہ ترین