• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہی وزیرِاعلیٰ ہو گا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہی وزیرِاعلیٰ ہو گا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے وزیرِاعلیٰ کا انتخاب خوش اسلوبی سے ہو گا، ہماری اوّلین ترجیح ہو گی کہ معاملات ہموار طریقے سے حل ہو جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر آئینی پیچیدگی آئی تو عدالت اسے حل کرے گی، صوبائی قیادت اور ارکان سے مسلسل رابطے میں ہوں۔

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق آج بھی اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کی پوری قیادت بانی کے احکامات کی پابند ہے۔

قومی خبریں سے مزید