• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ، ایم این اے گل ظفرخان بال بال بچ گئے

باجوڑ(نمائندہ جنگ) رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دستی بموں سے حملہ ، ایم این اے بال بال بچ گئے ۔ گزشتہ شب رات12بجے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ گٹکی میں نامعلوم افراد نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے باجوڑ کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے گھر پر دو دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ایک بم رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان جبکہ دوسرا بم ان کے چچا کے حجرے میں گرا،حملہ میں رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان بال با ل بچ گئے اوہ اس موقع پر اپنے گھر میں موجود تھے ، ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

تازہ ترین