آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی


یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں کمی وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ہوگی، وزیر اعظم نے گزشتہ روز آٹے کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کرکے اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔

وزیرا عظم کے جی نائن مرکز کے یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اشیاء کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان صارفین سے اشیاء کے بارے میں استفسار کیا اور حکام کو آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے کرنے کی ہدایت  بھی کی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید