• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، حکومت کو مزید مہلت


اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کے تقرر کے لیے حکومت کو مزید 10 دن کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید مہلت کی استدعا منظور کر لی، کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننسز سے متعلق بھی درخواست زیرِ سماعت ہے، بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت کو 4 آرڈیننسز واپس لینے کی سمری بھجوائی گئی ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اب چیزیں مشاورت کے ساتھ طے ہو رہی ہیں، ہماری یہی گزارش ہوتی ہے کہ ایوان کو رولز کے مطابق چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’حکومت الیکشن کمیشن ارکان معاملہ 10 روز میں حل کرے‘

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہیں ہوئی، پارلیمنٹ کا تقدس اور آئین کی سربلندی ضروری ہے، پارلیمنٹ سپریم ہے۔

تازہ ترین