• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ کی مدد سے اسکول کے 17 سالہ طالب علم نے تین نئے سیارے دریافت کر کے خلا بازوں کو حیرت زدہ کر دیا ۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ نوجوان ’کوکیر‘ ہائی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بطور انٹرنی ناسا میں شمولیت اختیار کی اور سیٹلائٹ سے خلاء کا جائزہ لے کر تین نئے سیاروں کی نشان دہی کی۔

خلائی ایجنسی کے خلا بازوں نے طالب علم کے دریافت ہونے والے سیاروں کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں TOI 1338 کا نام دیا ہے ۔

نئے دریافت ہونے والے سیارے زمین سے 1300 میل کی مسافت پر ہیں اور یہ 6.9 گنا بڑے ہیں، یہ ہر 95 دن بعد دیگر ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طالب علم نے ان سیاروں کی تلاش اسٹار وارز فلم کو دیکھ کر شروع کی اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہو گیا جبکہ دریافت ہونے والا ایک سیارہ سورج سے دس گنا بڑا ہے اور سورج کی روشنی اس کے ایک تہائی حصے تک ہی پہنچ پاتی ہے۔

ناسا کے مطابق طالب علم نے اپنی انٹرن شپ کا آغاز گزشتہ برس موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کیا تھا۔

تازہ ترین