• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز کیلیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کانٹریکٹ کی فہرست جاری کردی۔ جو اکتوبر 2019 سے ستمبر 2020 کی مدت کے لئے ہے۔ اے پلس کنٹریکٹ میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور فاسٹ بولر جسپريت بمراکو رکھا گیا ہے جنہیں سات کروڑ روپے سالانہ ملیں گے۔ اے گریڈ میں روی ایشون، رویندرا جدیجہ، بھونیشور کمار، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، لوکیش راہول، شکھر دھون، محمد شامی، اشانت شرما،کلدیپ یادیو اور رشابھ پنت شامل ہیں جو سالانہ پانچ کروڑ روپے حاصل کرینگے۔ ردھیمان ساہا،اومیش یادیو، یزویندرا چاہل، ہاریک پانڈیا اور ماینک اگروال بی کیٹگری میں تین کروڑ اور سی کیٹگری میں کیدار جادھیو، نودیپ سائنی، دیپک چہار، منیش پانڈے ،ہنوما وہاری،شردل ٹھاکر،شریاس ایئر اور واشنگٹن سندر ایک ایک کروڑ فی کس کے حقدار ہونگے۔
تازہ ترین