• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، وزیرِ خارجہ


وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

واشنگٹن میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا ہے۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر غور کی درخواست کی تھی۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت نے 2019ء سیز فائر کی 3 ہزار خلاف ورزیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ثابت کر دیا کہ وہاں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، بھارت کا شہریت ترمیمی بل مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شاہ محمود کی امریکی سینیٹر سے ملاقات

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی تمام اقلیتوں نے شہریت ترمیمی بل کو مسترد کر دیا ہے، خدشہ ہے کہ بھارت پلوامہ طرز کی ایک اور جھوٹی کارروائی کر سکتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کمیونٹی کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، ہم نے اپنے دفاع میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

تازہ ترین