• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کا خیال رکھنے پر چین کے شکر گزار ہیں، دفترِ خارجہ

حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کےمسئلے پر گہری نظرہے



دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چین کے شکر گزار ہیں جس نے وہاں موجود پاکستانیوں کا خیال رکھا۔

اسلام آباد میں دفترِ خارجہ میں کورونا وائرس سےمتعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس سے بدلتی صورتِ حال کو مسلسل نگاہ میں رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ ارومچی میں فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث پاکستانی وہاں متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک کی قلت ہوگئی

انہوں نے کہا کہ تاخیر کا شکار مسافروں سے متعلق چینی حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں کہ وہ پاکستانی شہریوں کے خوراک کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہ سلسلہ بن گیا ہے کہ بھارتی رہنما جنگی جنون کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے پیش کیے جانے والے اسرائیل منصوبے کے حوالے سے عائشہ فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے۔

تازہ ترین