• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : کورونا سے مزید 57 افراد ہلاک، تعداد 361 ہوگئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے


چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد چین میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہو گئی۔ یہ تعداد سن 2002 سے 2003 کے درمیان چین میں سارس کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے، سارس کی وبا سے چین میں 349 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 200 سے زائد ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے فلپائن میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیاہےجبکہ 24 ممالک میں بھی اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکاہے، جن کی تعداد 149 ہے۔

چین کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 20 کیسز جاپان میں سامنے آئے ہیں۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی ریاست کیرالا میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ہے۔

ووہان سے فرانس لوٹنے والے 20 افراد میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں جس کے بعد تصدیق کے لئے ان افراد کے خون کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین