ملتان(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ پلیٹ فائنل انگلینڈ نے جیت لیا۔ سری لنکا کو 152رنزکے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔ بینونی میں فاتح ٹیم نے7 وکٹ پر 279 رنزبنائے۔ ناکام ٹیم 127 تک محدود رہی۔ ایونٹ میں انگلینڈ کی 9 ویں اور سری لنکا کی 10 ویں پوزیشن آئی ہے ۔ 7ویں پوزیشن کا میچ جنوبی افریقا اور افغانستان 5 فروری کو کھیلیں گے۔ 5ویں پوزیشن کیلئے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا 7 فروری کو مدمقابل ہونگے۔