• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ،جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیاہے۔

ترجمان آسٹریلین فائر فائٹرز  کےمطابق ریاست نیوساوتھ  ویلز میں جنگلات میں لگی آگ پر اب قابو پالیاگیا ہے ،جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں بارش نےبہت مدد کی۔

یہ بھی دیکھئے: آسٹریلیا میں موسلادھار بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


  آسٹریلیا میں گذشتہ سال ستمبر سے لگی جنگلاتی آگ سے 10ملین ایکٹر سےزائد  رقبہ جل کر خاکسترہوا، ڈھائی ہزار گھر تباہ ہوئے جبکہ 33افراد ہلاک ہوچکےہیں۔

جنگلاتی آگ سے آسٹریلیا میں تقریبا ایک ارب جانور بھی ہلاک ہوئے ۔

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز، کوئنزلینڈ میں جاری شدیدبارشوں سےسیلابی صورتحال ہے۔

نیوساوتھ ویلز میں آئندہ چند روز میں مزیدبارشوں کاامکان ہے جبکہ شہریوں کوسیلابی پانی سےمتعلق انتباہات پر عمل کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین