• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ صوبے کا نظام چلانے میں ناکام ہوگئے، خرم شیر زمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)،صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کی قیادت میں اراکین سندھ اسمبلی کے وفدنے چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ سے ملاقات کی ملاقات میں میں لوکل گورنمنٹ، سندھ پولیس، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ایس بی سی اے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، واٹر بورڈ کی پانی کی تقسیم کے مسائل زیر غور آئے۔وفد میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ورکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر، شہزاد قریشی، عباس جعفری،ملک شہزاد اعوان، کریم بخش گبول پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی اور دیگر موجود تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ جب عوامی نمائندے اس نوعیت پر پہنچ جائیں کہ اسمبلی سے باہر آکر چیف سیکریٹری آفس آجائیں اسکا مطلب معاملات خراب ہیں۔ہم دیکھنے آئے تھے چیف سیکریٹری کرکیا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ صوبے کا نظام چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ہم نے چیف سیکریٹری سے ملاقات میں پوچھا کہ آپ وزیراعظم کو جواب دینے کے پابند ہیں کہ نہیں۔سٹیزن پورٹل پر شکایتیں موصول ہوتی ہیں، ہمیں بتایا گیا 51000شکایات پینڈنگ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ہسپتالوں کے علاوہ پورے سندھ میں کہیں دوائیں نہیں ہیں۔ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کے فورسمیت بلدیاتی اداروں کے مسائل ہیں۔ 965ارب روپے کے آڈٹ پر ہمیں تحفظات ہیں،حکومت سندھ کیا کررہی ہے۔ یہ سرکاری پیسہ برباد ہوا چیف سیکریٹری جواب دیں۔ سندھ میں صحت تعلیم سمیت کئی محکموں کی حالت خراب ہے۔

تازہ ترین