• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں شدید برفباری میتوں کی تدفین مشکل ہوگئی

کابل (نیٹ نیوز )افغانستان میں شدید برفباری کے باعث میتوں کی تدفین مشکل ہوگئی ہے،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں شدید برف باری اور برفانی تودے گرنے کے سبب ملک کے وسط میں 21 افراد کی ہلاکت اور دس دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔محمد علی اروزگانی جو صوبہ دائی کنڈی کے نائب گورنر ہیں، انہوں نے ایک خاندان کے چھ افراد کی موت اور ایک فرد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے حصارِ رباط۔ نامی گاؤں میں برفانی تودے گرنے کے سبب پیش آیا۔اروزگانی نے مزید کہا کہ جمعرات کی صبح گاؤں بامشیر میں ایک اور گھر برفانی تودے کی زد میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے اندر کے لوگ ابھی زندہ ہیں اور مقامی رہائشی انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اروزگانی کے مطابق اشترلی میں سڑکیں برفباری کی وجہ سے بند ہیں اس لیے مقامی رہائشی مرنے والوں کو دفنانے میں ناکام رہے۔ سالنگ پاس کے جنوبی حصے کو جو ملک کے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے ، جمعرات کو شدید برف باری اور برفانی تودے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
تازہ ترین