• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی سے بھی کرونا وائرس پھیل سکتاہے،نئی وارننگ

لندن (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ این ایچ ایس نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے مزید بہت سے لوگوں کو خود کو الگ تھلگ رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے سربراہ سر سائمن اسٹیونز نے بتایا کہ گزشتہ روز چین سے ہیتھرو پہنچنے والے 80 افراد کو قرنطینہ سے گھر جانے کی اجازت دے کی ایک مثال قائم کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیلی ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق رقم کی لین دین کرنے والوں کے ذریعے بھی بڑے پیمانے پر ہلاکت خیز کرونا وائس پھیل سکتا ہے۔ لیسسٹر یونیورسٹی کے انفیکشن کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق کنسلٹنٹ ڈاکٹر مارٹن ویسلکا کے مطابق رقم کا لین دین کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رقم کی لین دین کے بعد اپنے ہاتھ الکوحل والے سینی ٹائزر سے صاف کریں، کیونکہ اس بات کا خطرہ ہے کہ کرنسی اور سکوں پر موجود کرونا وائرس کے جرثومے دوسروں کو لگ سکتے ہیں۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے جرثومے دروازے کے ہینڈل، عوامی بیت الخلا اور کرنسی پر بھی پنپ سکتے ہیں۔ پہلے یہ پتہ چلا تھا کہ یہ بیماری متاثرہ علاقے کے کسی شخص سے براہ راست ملاقات پر ہی یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین