• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں


نامور کمپئیر اور اسٹیج و ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں۔

پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر شریف کو یہ نہیں بتایا کہ اُن کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے، انہیں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔

ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر عمر شریف نے امریکا میں پروگرام منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تازہ ترین