• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی صاحبزادی کو سپرد خاک کردیا گیا

معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا شریف کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی، جوان بیٹی کی موت پر عمر شریف اپنے آنسو قابو نہ رکھ سکے۔

معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا شریف پیر کی رات گردوں کے عارضے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملی تھیں، انکی وفات کی خبر سن کر اداکار عمر شریف امریکا میں اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر منگل کی شام لاہور پہنچے، اپنی بیٹی کی میت سامنے دیکھ کر عمر شریف بہت غمزدہ ہوئے۔

جوان بیٹی کی میت گھر سے روانہ ہوئی تو غم سے نڈھال عمر شریف سمیت وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد عمر شریف کے دکھ میں شامل ہونے کے لئے پہنچے۔

حرا شریف کی نماز جنازہ قریبی مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تازہ ترین