• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل عرصہ بعد خوشیاں لوٹ آئیں، سابق اسنوکر چیمپئن محمد یوسف

طویل عرصہ بعد خوشیاں لوٹ آئیں، سابق اسنوکر چیمپئن محمد یوسف


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے دوران اُن کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے  کرکٹ کے  علاوہ دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔

اس سلسلے میں جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں اسنوکر چیمپئن محمد یوسف کو مدعو کیا گیا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے بعد خوشیاں اور عوام کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئی ہیں، ایسے ایونٹ کے لیے پورا پاکستان خاص طور پر کراچی ترس رہا تھا۔

کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں مدعو کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑی جنہیں لوگ بھلا چکے تھے، اُنہیں یہاں بلا کر نیا چراغ روشن کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو بلندی پر ہوں انہیں تو سب ہی سراہتے ہیں جو گرا ہوا ہو اسے اٹھانا کسی کسی کا کام ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھ جیسے کھلاڑیوں کے لیے یہ بہت بڑا کام کیا ہے۔

تازہ ترین