• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال مسجد کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے ،محمد عمر توحیدی

ولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چئیرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کے ازلی دشمن پاکستان کو مٹانے کے منصوبے بنا رہے ۔اسلام آباد کی موجودہ صورتحال پر ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ لال مسجد اورجامعہ حفظہ میں کسی قسم کا نیا تنازع کھڑا کرنا ملک و ملت کے مفاد میں ہرگز نہیں، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا اور یہاں تمام لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،مساجد اور مدارس میں قرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے لہٰذااسلام آباد انتظامیہ،اعلی حکومتی عہدیداران اور جامعہ حفضہ کی انتظامیہ کو بھی چاہیےکہ وہ تمام حل طلب معاملات کو مل بیٹھ کر خوش اسلوبی سےسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حل کریں اور لال مسجد کےخطیب مولانا عبدالعزیز کو بھی عدالتی کے حکم مطابق بحال کیا جائے تاکہ یہ تنازع ہمیشہ،ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے۔ 
تازہ ترین