• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ اور بلغاریہ، یورپی کچرے کے کوڑے دان میں تبدیل

بخارسٹ (اے پی پی) مشرقی یورپی ممالک رومانیہ اور بلغاریہ کو غیرقانونی طور پر درآمد کئے گئے کوڑے کرکٹ کے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ اس صورت حال کے تناظر میں یورپی کمیشن نے ان دونوں ملکوں کے خلاف رواں برس کے اوائل میں انضباطی کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دے رکھا ہے۔ ان ممالک کی حکومتیں اس کوڑے کرکٹ کو مناسب انداز میں ری سائیکل کرنے سے بظاہر قاصر دکھائی دیتی ہیں۔اس کوڑے کرکٹ کے بنتے ہوئے بڑے ڈھیروں سے تو رومانیہ میں سیاسی بھونچال کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ بخارسٹ حکومت نے وزیر ماحولیات کو کوڑے کرکٹ کے انبار بننے پر گرفتار کر کے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ تفتیش اطالوی حکومت کی اطلاع پر شروع کی گئی ہے، جس میں بخارسٹ اور صوفیہ کی حکومتوں کو غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ درآمد کرنے کا بتایا گیا تھا۔
تازہ ترین