چین سے پھیلنے والے اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے کورونا وائرس کے باعث بھارت کے آسکر ایوارڈ سمجھے جانے والے آئیفا ایوارڈز کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی۔
آئیفا ایوارڈ زکی تقریب 27 مارچ کو بھارت کے شہر اندور میں ہونی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا کا خوف، مودی کا دورۂ برسلز منسوخ
آئیفا ایوارڈز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صحت کے بڑھتے ہوئے بحران کی ’حساسیت‘ کی وجہ سے 3 روزہ پروگرام ملتوی کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 31 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔