اسلام آباد کی کورونا وائرس سے متاثرہ زیرِ علاج خاتون کے شوہر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کے پمز اسپتال کے حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ میاں بیوی پمز کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیے گئے ہیں۔
پمز حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض زیرِ علاج ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا سے آنے والی مذکورہ خاتون میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 3 ہفتے کیلئے بند
کورونا وائرس سے متاثرہ 30 سالہ خاتون کو پہلے نجی اسپتال اور پھر پمز منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں حالت تشویش ناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔