• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملازمین کی حاضری دوسرے روز بھی 10فیصد سے کم رہی

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کوروناوائرس کے باعث لاک ڈائون اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونےسے پاکستان ریلوے ہیڈ کواٹر،ریلوے لاہور ڈویژن میں ملازمین کی حاضری بدھ کو دوسرے روز بھی انتہائی کم رہی ،راستےبندہونےکی وجہ سےملازمین کی حاضری دس فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ ریلوے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر کو بھی بند ہونا چاہیے۔جبکہ دوسری جانب لاہور کی چار بڑی ریلوے ورکشاپش میں ملازمین کورونا وائرس کے خطرے سے بے خبر مشترکہ طور پر کام کرنے میں مصروف ہیں ،ریلوے انتظامیہ نے ماسک اور سینیٹائزر مہیا کئے ہیں لیکن ملکر کام کرناملازمین کی مجبوری ہے ۔ذرائع کے مطابق انجن بند ہونے کے باوجود لوکو شاپ کے سولہ سو ملازمین روزانہ کی بنیاد پر فرائض ادا کر رہے ہیں ملازمین نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی ڈیوٹیاں روسٹر کے تحت لی جائیں۔ جبکہ ریلوے آپریشن اور ریزرویشن کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے جب ٹرین سروس معطل ہے تو ملازمین کو بلانے کا کیا مقصد ہے ٹرین آپریشن سے وابسطہ تمام ملازمین کو بھی کورونا کے باعث چھٹیاں دی جائیں تاکہ وہ کرونا کیئر نہ بن سکیں اور دیگر افراد سمیت اپنی فیملی کے لئے رسک نہ بنیں ۔
تازہ ترین