• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ سیکرٹریٹ 6 اپریل سے کھول دیا جائے گا

اسلام آباد میں سینیٹ سیکرٹریٹ 6 اپریل سے کھول دیا جائے گا جبکہ سینیٹ میں آنے والے ملازمین کو ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی جائے گی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں دفاتر کے اوقات صبح 10 سے 2 تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کو دن 12 بجےچھٹی ہوجائےگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی سرکاری  پک اینڈ ڈراپ سروس نہیں مہیا کی جائیگی، جبکہ سینیٹ کا رپورٹنگ  سیل،  ترجمہ اور ایڈیٹنگ سیل، سینیٹ لائبریری بدستور بند رہیں گے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ اعلامیے میں کہا گیا کہ خواتین ملازمین اور 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو حاضری سے استثنیٰ ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کورونا وائرس کے باعث 18 مارچ سے بند تھا۔

تازہ ترین