• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی بنک اکاؤنٹس کھولنے میں اہم کردار اومنی گروپ کے منیجر اکاؤنٹس کا تھا

اسلام آباد (بلال عباسی) سابق صدر آصف علی زرداری، اومنی گروپ اور دیگر کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کیس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، جعلی بنک اکاؤنٹس کھولنے میں سب سے اہم کردار اومنی گروپ کے منیجر اکاؤنٹس عارف خان کا تھا جو چار مختلف لوگوں کے جعلی دستخط مہارت سے کرتا رہا ہے اور جعلی اکاؤنٹس کھول کر رقم منتقل کرتا رہا ہے۔ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے ملزم اومنی گروپ کے منیجر اکاؤنٹس عارف خان نے نیب کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں نیب کے سامنے خود جعلسازی کا اعتراف کیا اور مجسٹریٹ کے سامنے جعلی دستخط کر کے بھی دکھائے، محمد عارف نے کہا کہ میں نے جعلی بنک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے طارق سلطان، محمد عمیر ، اقبال آرائیں ، قاسم علی کے جعلی دستخط کیے۔ نیب دستاویز کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی بنیاد بننے والا اے ون انٹرنیشنل نامی اکاونٹ بھی عارف خان نے کھولا ہے، عارف خان نے ایک اور بنک کے صارف طارق سلطان کی شناختی کارڈ کاپی کا جعلسازی سے استعمال کیا، شناختی کارڈ کی وہی کاپی اے ون انٹرنیشنل نامی اکاونٹ کھولنے کے لئے استعمال ہوئی، بعد ازاں شناختی کارڈ کی یہی کاپی ایک ارب 90 کروڑ کی رقم نکلوانے کے لئے بھی استعمال ہوئی ہے۔
تازہ ترین