صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علماء کے ساتھ طے پانے والا 20 نکاتی فارمولا اجماع امت ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ اجماع کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا آن لائن اجلاس فی الحال بلایا نہیں جاسکتا، سماجی فاصلے کے ساتھ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے میں کوئی حرج نہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ وہ پاور کمپنیوں کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پڑھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قوم کا ریپ نہیں، گینگ ریپ ہوا ہے۔
صدر مملکت کا خصوصی انٹرویو جیو نیوز سے شب 8 بج کر 3 منٹ پر نشر کیا گیا۔