• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سواری پابندی کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں اوردیگر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں اوردیگر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی جس میں حکومت سندھ،محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیاکہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی سے صحافی طبقہ بے حد متاثر ہو رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار حکومت نے پولیس اور صحافیوں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

عدالت میں درخواست گزار نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جارہ کردہ نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری پابندی کا اطلاق صحافیوں، خواتین، بچوں پر بھی ہوگا۔

درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ہم حکومت سے پوچھ لیتے ہیں وہ صحافیوں کو استثنیٰ دینے کیلئے کیا کرسکتی ہے۔

عدالت نے کیس میں متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت سے 30 اپریل کو تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین