• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: جوہری بجلی گھر بند کرنے کی درخواست مسترد

Japnese Court Rejected Suit For Shut Down Two Nuclear Reactors
جاپان کی ایک خصوصی عدالت نے ایک شہری کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ملک کے دوجوہری بجلی گھروں کو بند کردیا جائے۔ درخواست گزار نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ان دونوں ایٹمی ری ایکٹروں میں کیے گیے حفاظتی اقدامات مناسب نہیں، لہذا انہیں بند کر دیا جاے۔

تاہم عدالت نے جاپانی حکومت کا موقف سننے کے بعد اس درخواست کو مسترد کر دیا۔یاد رہے کہ مارچ 2011میں شدید زلزلے کے بعد آنے والی سونامی کے باعث فوکوشیما میں جاپانی ایٹمی بجلی گھر کا کولنگ نظام تباہ ہونے کے بعد شدید تابکاری پھیل گئی تھی اور جاپان بھر کے اٹیمی بجلی گھر بند کردیئے گئے تھے۔

جاپانی میڈیا نے اس فیصلے کو جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی جیت قرار دیا ہے جو ملک میں اٹیمی توانائی کو دوبارہ فعال کرنے کے سب سے بڑے حامی تصور کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین