• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:ڈاکٹر اے آر خالد

صفحات: 163،قیمت: 1500 روپے

ناشر:قلم فاؤنڈیشن ،والٹن روڈ، لاہور۔

ڈاکٹر اے آر خالد صاحبِ فکر اور صاحبِ قلم افراد میں شمار ہوتے ہیں۔ تدریس سے طویل وابستگی رہی اور مُلک کی اعلیٰ جامعات میں نسلِ نَو کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کے پاکیزہ تر کام میں منہمک رہے۔ صحافت اُن کی دِل چسپی کا ایک اور میدان ہے، جس کی وساطت سے وہ اپنی فکر اہلِ وطن تک پہنچانے میں آج بھی جوش و خروش سے مصروف ہیں۔ ’’مَیں اور میرے امّاں جی‘‘کے عنوان سے ان کی زیرِنظر کتاب اپنے اندر سوچنے، سمجھنے اور پھر عمل کرنے کی ترغیب دینے کا ایک ذریعہ یوں ہے کہ اُس میں ایک صاحبِ ہمّت خاتون کی زندگی بہت متاثر کُن انداز میں پیش کی گئی ہے۔

مصنّف نے اس تحریر کے ذریعے اپنی والدہ کی شخصیت کی ایسی تصویر کشی کی ہے کہ جسے پڑھ کر عورت کے سب سے مقدّس رُوپ اور رشتے ماں کی عظمت کا ہر ہر سطر میں اندازہ ہوتا ہے۔ کتاب بہت قرینے سے شایع ہوئی ہے، تاہم گرانی کی اس شدید لہر کے زمانے میں قیمت بہت زیادہ ہے۔

تازہ ترین