• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما  نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں ایک ڈائنو سار گھس آیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ لاک ڈاؤن کے اثرات سامنے آگئے گھر میں ایک ڈائنو سار گھس آیا ہے۔‘

View this post on Instagram

I spotted .... A Dinosaur on the loose

A post shared by ɐɯɹɐɥS ɐʞɥsnu∀ (@anushkasharma) on


انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ڈائنو سار با آسانی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ڈائنو سار اور کوئی نہیں بلکہ ویرات کوہلی ہیں جو ڈائنو سار کی طرح گھرمیں چل رہے ہیں اور اُسی کی طرح آواز بھی نکال رہے ہیں۔

انوشکا اور ویرات کی اس ویڈیو کو اب تک تقریباً ایک کروڑ افراد نا صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ لائیک بھی کرچکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لاک ڈاؤن کے باعث ان دنوں گھر میں ہی موجود ہیں اور بوریت دور کرنے کے لیے اکثر دلچسپ ویڈیو زشیئر کرتےنظر آتے ہیں۔

تازہ ترین