• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک روز میں رپورٹ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ


ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر سے کورونا کے ایک لاکھ 6 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا میں کورونا مریض 5089935، اموات 329729

ڈائرکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او’ٹیڈروس ادھانوم‘ نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ دوتہائی نئے کیسز صرف 4 ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں امریکا، روس، برازیل اور بھارت شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا: دنیا میں 3 لاکھ 27 ہزار زندگیاں لے گیا

ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ 

تازہ ترین