• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار


قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کی آخری گفتگو

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لینڈنگ گیئر خراب ہونے پر پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کے لیے نیچے لائے، طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا۔

رپورٹ کےمطابق اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرائے۔

ابتدائی رپورٹ کےمطابق اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے، انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی اور کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے فون نمبرز

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پائلٹ نے ’مے ڈے ‘ کی کال بھی دے دی۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔

تازہ ترین