• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نامور اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران آج کل وہ صبر  کرنا سیکھ رہی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اس تصویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کے لیے پیغام بھی جاری کیا۔


اداکارہ نے لاک ڈاؤن میں اپنی مصروفیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں اپنا زیادہ تر وقت اللّہ تعالیٰ سے دُعاؤں اور مشاہدوں میں گُزار رہی ہوں۔‘






اُنہوں نے قرآن پاک کی سورۂ یوسف کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ’سورۂ یوسف کی آیت میں اللّہ تعالیٰ فرماتا ہے’فصبر جمیل‘ ، جس کا مطلب ہے’صبر سب سے خوبصورت‘ ہے۔‘

نادیہ جمیل نے کہا کہ ’میں اپنے اِس مشکل وقت میں صبر کرنا ہی سیکھ رہی ہوں۔‘





اِس سے قبل اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں موذی مرض کینسر کے علاج کے دوران ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے پیغامات کی وہ بہت قدر کرتی ہیں۔

یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے 3 اپریل کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

تازہ ترین