• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت

آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر ملزمان سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اس دوران شرجیل میمن کے نئے وکیل عامر رضا نقوی نے وکالت نامہ جمع کروایا، عدالت کی جانب سے آیندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت جولائی تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران عدالت میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شرجیل میمن پر 2 ارب 27 کروڑ سے زائد کی کرپشن کاریفرنس دائر ہے اور شرجیل میمن کی اہلیہ اور والدہ بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نامزد ہیں۔

دوسری جانب رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن کا سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایک بار پھر سوچے کورونا کی صورتحال خطرناک ہوگئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دفتروں میں ملازمین کی تعداد کم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، جو لوگ باہر نکل رہے ہیں وہ سب کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

تازہ ترین