• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکپتن سے جاری اپنے بیان میں میاں نوید علی نے کہا کہ کورونا وائرس کا  ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے بخار سمیت دیگر علامات کے باعث ٹیسٹ کرایا تھا، جو مثبت آیا جس پر انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کا کورونا سے  انتقال

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) انتظامیہ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت چیمہ عید کے روز سے وینٹی لیٹر پر تھے، انہیں کورونا وائرس لاحق ہونے کےباعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھے۔

پی کےایل آئی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ایم پی اے شوکت چیمہ دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شوکت منظور کا انتقال پارٹی کے لئے صدمے کا باعث ہے، وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے شوکت منظور کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین