• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو جیسنڈا جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے: علی ظفر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیسنڈا آرڈرن کے ویڈیو بیان کا ایک مختصر کِلپ شیئر کرتے ہوئے جیسنڈا آردڑن کو ٹیگ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کی صورتحال میں جیسنڈا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے دل سے معترف ہیں۔

علی ظفر نے جیسنڈا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کو اس وقت آپ جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے۔

جیسنڈا کا اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں کورونا پر قابو پانے کیلئے ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جارہا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے ایسا کرنے کا سوچا بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا سوچنا ہزاروں نیوزی لینڈرز کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہوتا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا، جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔

وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں، کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اس دوران بین الاقوامی سرحدیں بند رہیں گی۔

یاد رہے کہ  نیوزی لینڈ میں عالمگیر وبا کورونا کے کل 1504 کیسز سامنے آئے اور 22 ہلاکتیں ہوئیں۔

تازہ ترین