• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی پلوامہ کی مسجد، شوپیاں میں فائرنگ، 6 شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے، بھارتی فورسز نے محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع شوپیاں میں 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوان مسلسل ریاستی جبر و تشدد اور مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں، 2 دن میں امام مسجد سمیت 8 نوجوان شہید کر دیئے گئے۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم تمام حدیں پار کر گیا، بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

کئی اضلاع میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا، ضلع شوپیاں میں 5 اور پامپور میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

پامپور کے علاقے میں بھارتی فوج مسجد میں داخل ہو گئی جس نے 2 نوجوانوں کو مسجد ہی میں شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مقبوضہ کشمیر، ترال میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 نوجوان شہید

بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غاصب فوج نے ضلع اننت ناگ اسلام آباد، کلگام، کپواڑہ، بارہ مولا اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کیے ہیں۔

تازہ ترین