• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی ریفرنس کالعدم، متحدہ اپوزیشن کا خیرمقدم

صدارتی ریفرنس کالعدم، متحدہ اپوزیشن کا خیرمقدم



متحدہ اپوزیشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، اے این پی، جے یو آئی ف، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ غیر آئینی، غیر قانونی، جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانے والے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم استعفیٰ دیں۔

یہ بھی پڑھیے: جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار

متحدہ اپوزیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسیٹ ریکوری یونٹ کی حقیقت  قوم کے سامنے آچکی ہے،  فیصلے کی روشنی میں اسے فی الفور بند کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جج کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ ریفرنس دراصل اعلیٰ عدلیہ کا بازو مروڑنے، دباؤ میں لانے کی مذموم کوشش تھی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اپنے فیصلے کے ذریعے دستور و قانون کی حکمرانی کی سر بلندی اور اس کی حفاظت پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فیصلہ ہرگز کسی کی جیت اور ہار نہیں ہے، شہزاد اکبر

متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ آج سچائی، ایمانداری، قانون و انصاف کی حکمرانی اور اتحاد کی جیت ہوئی ہے، موجودہ حکومت کی ناکامیوں کی طویل فہرست میں آج ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین