• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات میں آپریشن،کالعدم نتظیم کا کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی 34ساتھیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ(ایجنسیاں) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قلات میں تین روز سے جاری آپریشن کے دوران سانحہ مستونگ سمیت کوئٹہ میں 100سے زائد افراد کے قتل میں ملوث کالعدم نتطیم کا کمانڈر میر عبدالنبی بنگلزئی 34ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے ‘ آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار جاںبحق 2زخمی ہوئے ہیں ، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود ‘ خطرناک اسلحہ ‘نقدی اورسونابھی برآمد ہواہے، ڈاکٹرزپر تشددکے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ڈاکٹرز ہمارے مسیحاہے ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیںگے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارلحق کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے جوہان کے علاقے میں تین دن سے جاری آپریشن میں کالعدم تنظیم یونائیٹڈبلوچ آرمی کے کمانڈر میر عبدالنبی بنگلزئی سمیت 34افرادکو ہلاک کردیا ہے،  مذکورہ ملزمان سانحہ مستونگ ، سابق سینئر جج نواز مری کے قتل ، کوئٹہ میںٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، بم دھماکوں سمیت حالات خراب کرنے میں ملوث تھے ‘ آپریشن گزشتہ 3دنوںسے جاری تھا اور ہفتے کی صبح مکمل کرلیا گیا ‘ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم اس بات پر ابھی بھی قائم ہیں کہ ڈاکٹر اللہ نذربھی ایک آپریشن میں مارا جاچکاہے‘ اگروہ زندہ ہے تو اپنی ویڈیو جاری کرے۔
تازہ ترین