• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا اسامہ کو شہید کہنا قابل مذمت ہے،ریاض کوہمروی

لندن ( پ ر)پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوہمروی، رابط سیکرٹری سرور رانجھا،لیبر ونگ کے صدر حفیظ بلوچ،سینئر رہنما خواجہ معین الدین نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی جانب سے عالمی دہشت گرد اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان دراصل ثابت کرتا ہے کہ عمران خان طالبان خان ہیں اور اپنے اتحادی دہشت گردوں طالبان کو خوش کرنے اور ان سے مدد حاصل کرنے کے لیے انہوں نے یہ تقریرکی ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں ہمارے ملک کے ہزاروں فوجی جوان اور سویلین شہید ہوئے اور ان دہشت گردوں نے ملک کے معصوم اے پی ایس کے بچوں کو بھی شہید کیا۔ عمران خان کے بیان سے ان شہدا کی روحوں اور ان کے لواحقین کو شدید دلی صدمہ ہوا ہے اور پوری دنیا کے امن پسند عوام کو شدید دکھ پہنچا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان اپنا بیان واپس لے کر عوام سے اور شہدا کے لواحقین سے معافی مانگیں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 

تازہ ترین