• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین کو بڑے ستارے کے پھٹ کر بلیک ہول میں ضم ہونے کے شواہد مل گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین فلکیات کو لگتا ہے کہ ایک بہت بڑا ستارہ پھٹ کر انفجاری ستارے (سُپر نووا) میں تبدیل ہونے کی بجائے بلیک ہول میں ضم ہوگیا اور اس بات کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے میں ٹرینٹی کالج ڈبلن کے پی ایچ ڈی طالب علم اینڈریو ایلن کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو یہ اتنے بڑے ستارے کا اپنی زندگی ختم کرنے کا براہِ راست پہلا نظارہ ہوگا۔ ماہرین نے اس حوالے سے یقین کا اظہار اس لئے نہیں کیا کیونکہ ایسے ستاروں کے متعلق معلومات ہمیشہ سے ہی غلط اندازوں پر مشتمل رہی ہے اور یہ بہت بڑے ستارے ہوتے ہیں اور شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ یہ ستارہ 75؍ ملین نوری سال کے فاصلے پر موجود ایکوریس جھرمنٹ میں کن من ڈوارف کہکشاں میں تھا اور اس کا نام پی ایچ ایل 293 بی بتایا گیا ہے۔
تازہ ترین